کابل (ملت ٹائمزایجنسیاں)
افغانستان کے دارلحکومت میں ایک خود کش حملہ آور نے حسینیہ مسجد کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث 4افراد جاں بحق جبکہ16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں حسینیہ مسجد کے قریب ہونے والا یہ حملہ اس وقت ہوا جب نمازِ جمعہ کے بعد نمازی گھروں کو لوٹ رہے تھے،خود کش حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے قبل بم حملہ آور مسجد کے باہر چرواہے کے بھیس میں بھیڑیں چَرا رہا تھا۔تاحال کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔





