پاکستان میں دھماکہ ،متعدد افرا د زخمی

اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
پاکستان کے صوبہ پشاور میں واقع رنگ روڈ پرایک پرائیوٹ ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق رنگ روڈ پر شنواری ٹاﺅن کے قریب نجی ہسپتال ایم ایم سی کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا ہے تاہم ابھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ہسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہسپتال کا مالک اور اس کا بیٹا بھی زخمی ہوئے ہیں۔