روہنگیا مہاجرین کی ایک اور کشتی سمندر کی نذر ،60 افراد سے زائد جاں بحق

ڈھاکہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
روہنگیا مہاجرین کی ایک کشتی کھلے سمندر میں غرق ہو جانے کے نتیجے میں ا±س پر سوار کم از کم ساٹھ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق جس وقت یہ کشتی غرق ہوئی، ا±س وقت سمندر میں تیز رفتار لہریں اٹھ رہی تھیں۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیوں سے فرار ہو کر پانچ لاکھ سے زائد افراد بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ ماضی میں بھی روہنگیا افراد کی کشتیاں ڈوبنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔