شمالی عراقی میں ہر قسم کی کاروائی کرنے کیلئے تیار ہے ترکی :طیب اردگان

انقرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
صدر رجب طیب ایردگان نے کہا ہے کہ ترکی شمالی عراقی انتظامیہ کی طرف سے 25 ستمبر کو کروائے جانے والے غیر قانونی ریفرنڈم کے بارے میں ہر قسم کی کاروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔
انھوں نے قومی اسمبلی میں نئے قانونی سال کی مناسبت سے دی گئی ریسپشن میں اہم پیغامات دئیے۔ انھوں نے کہا کہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار شمالی عراقی انتظامیہ کے موضوع کا جائزہ لینے کے لیے ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں اور میں بھی 4 اکتوبر کو ایران کا دورہ کروں گا۔ ہمیں ہر قسم کی کاروائی کرنے کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے اور تیار بھی ہیں۔

SHARE