اے پروردگار عالم! امت مسلمہ کی صفوں میں جذبہ کربلا کی روح پھونک دے: یوم عاشور پرعالم اسلام کے نام طیب اردگان کا پیغام

انقرہ(ملت ٹائمز/ایجنسیاں)

یوم عاشورہ کے موقع پر ترکی کے صدر اور عالم اسلام کے مقبول لیڈر رجب طیب اردگان نے عالم اسلام نے کے نام جاری ایک پیغام میں کہاکہ دنیا کو اگر دوسرا کربلائے معلی بننے سے روکنا ہے تو ہمیں اپنی صفوں میں اخو ت و یگانگت پیدا کرنا ہوگا۔
صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پر یوم شہادت حسین کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ 1378 سال قبل کربلا میں برپا ہونے والی قیامت صغری کے تمام شہدا اور اہل بیعت کے ر±فقائے کاروں کی شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے جن کی مغفرت کےلیے میں خدائے بزر گ و برتر سے دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا یہ المناک واقعہ ہمیں اخوت و یگانگت اور صفوں میں اتحاد قائم کرنے کی تلقین کرتا ہے کیونکہ یہی وقت کا تقاضا ہے ، میں اس واقعے کی مناسبت سے دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی یوم عاشور کے روزےداروں کے روزے کو اپنی بارگاہ میں مقبول و قبول فرماتےہوئے عالم اسلام اور دیگر اقوام عالم کے درمیان امن ،خوش حالی، فلاح اور خیر و عافیت کا نا ختم ہونے والا سلسلہ پیدا کر دے۔