پاکستان کی قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2017متفقہ طور پرمنظور

اسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات ترمیمی بل 2017 متفقہ طور پرمنظور، اقرارنامے اور حلف نامے سے متعلق شقیں متفقہ طور پر منظورکر لی گئیں،تفصیلات کے مطابق الیکشن ترمیمی بل وزیرقانون زاہدحامدنے ایوان میں پیش کیا،اس موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ہمیں حلف نامے کوچھیڑناہی نہیں چاہئے تھا،بغیرکسی ردوبدل بل کوپیش کیاجارہاہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے مشترکہ ترمیم پیش کی تھی،بل کے ذریعے ختم نبوت قانون اصل شکل میں بحال کیاجارہاہے،وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات بل حکومتی بل نہیں تھابلکہ یہ بل پارلیمانی کمیٹی نے تیار کیا تھا ،استعفراللہ ختم نبوت پر اثرانداز ہونے والی ترمیم نہیں کر سکتے ،زاہد حامد نے کہا کہ یہ بل 3 سال کی محنت کا نتیجہ ہے ،تاریخی بل پاس کیا تھا جس میں اب ترمیم کر رہے ہیں۔

SHARE