انقرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ”اسیکریٹ سپراسٹار“ کے پروموشن کے سلسلے میں فیملی کے ہمراہ ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔اپنی نئی فلم کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم کسی خاص عمر یا طبقے کے لیے نہیں بلکہ ہر خاص و عام کیلئے ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ”اسیکریٹ سپراسٹار“ 20 اکتوبر کوہندوستان اور امریکہ میں ریلیز کی جائے گی۔





