جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، 13 افراد جاں بحق

میکسیکو سٹی: ( ملت ٹائمز؍ایجنسیاں) شمالی میکسیکو کے نیوولیون کی ایک جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کی لڑائی میں کم از کم 13لوگوں کی موت ہوگئی۔ سیکورٹی افسر ایلڈو فاسکی نے کل کہا کہ حالات کو قابو میں کرنے کیلئے اضافی سیکورٹی دستوں کو وقوعہ کے مقام پر بھیجا گیا ہے۔
مسٹر فاسکی نے رپورٹروں کو بتایا کہ سیکورٹی دستے مونٹیری شہر کے مضافاتی علاقہ میں واقع کیڈیریٹا جیل میں داخل ہوچکے ہیں اور سنتریوں اور دوسری قیدیوں کی حفاظت کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ یہ فوری طور سے واضح نہیں ہوپایا ہے کہ قیدیوں کی لڑائی میں کتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سیکورٹی دستوں کے کتنے جوان مارے گئے ہیں۔