پٹنہ سے نورا السلام ندوی کی رپورٹ
(ملت ٹائمز )
وزیر اعظم نریندر مودی آج پٹنہ آرہے ہیں. وہ پٹنہ یونیورسٹی کے صد سالہ تقریب میں حصہ لیں گے..وزری اعظم کے دورہ کو لے کر کافی تیاری کی گئ ہے سخت حفاظتی انتظام کئے گئے ہیں وزیر اعظم کا قافلہ جس روڈ سے گزرے گا اسے سیل کر دیا گیا ہے…یونیورسیٹی انتظامیہ کے مطابق کل ہی ساری تیاری مکمل ہو گئ تھی..وزیر اعظم گیارہ بجے پٹنہ ائر پورٹ پر اتریںں گے اور سیدھے پٹنہ یونیورسٹی آئیں گے..عظیم اتحاد سے رشتہ توڑنے اور بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے بعد آج پہلی بار نتیش مودی سے ملیں گے .دیکھنا ہے کہ وزیر اعظم یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی کادرجہ دلانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ..لالو پرساد جو یونیورسٹی کے یونین کے صدر رہ.چکے اور یشونت سنہا جو سابق طالبعلم ہیں کو پروگرام میں مدعو نہیں کیا گیا ہے…حیرت تو یہ ہے کہ یہ علاقہ یشونت سنہا کا انتخابی حلقہ رہ چکا ہے اور یونیورسٹی سے ان کو جذباتی تعلق ہے…..مگر وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یہ میرے اختیار سے باہر ہےسارا پروگرام وزیر اعظم کے دہلی دفتر سے طے ہوا ہے…..صد سالہ تقریب کے بعد وزیر اعظم مکاما میں پل کا افتتاح کریں گے ….





