بہار : قرآن و سنت میں مسائل کاحل موجود، عملی زندگی میں نافذ کیا جائے تو سازش ناکام ہوگی تحفظ شریعت اجلاس میں علمائے کرام نے عائلی معاملات کو درست بنانے کی اپیل کی 

شیخ پورہ: ( ملت ٹائمز؍پریس ریلیز) آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور تحریک اصلاح معاشرہ کے کل ہند کنوینر امیرشریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی دامت برکاتہم و دیگر ذمہ داران کی ہدایت کے مطابق ملک کے ہر گوشے میں شریعت بیداری مہم جاری ہے۔ اسی کے پیش نظر شیخ پورہ ضلع کے موضع پہڑیا میں تحفظ شریعت اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء کے ضلع صدر قاری مقصود احمد نعمانی صدرالمدرسین دارالقرآن مدرسہ عظمتیہ نوادہ نے کہاکہ ہمارے لیے خوش نصیبی ہے کے جب بھی کوئی پریشان کن مسئلہ پیش آتا ہے علما ء کی جماعت اسکا مقابلہ کے لیے تیارنظر آتی ہے،مسائل تو آتے رہیں گے۔ ہماراکام ہے شریعت وسنت کی روشنی میں آئے ہوئے مسائل کاحل تلاش کریں۔طلاق کے سلسلے میں فیصلہ شریعت کے خلاف ہے۔ ہم شریعت میں مداخلت قبول نہیں کرسکتے ،ہماری ذمہ داری ہے کہ امت کو شریعت سیکھا ئیں۔شادی ،نکاح کے معاملات کوآسان بنائیں، علماء کی صحبت میں جائیں،ان سے مسائل معلوم کریں۔طلاق کی اجازت شریعت میں ہے ،وہ حکم نہیں ہے۔ طلاق مسلم معاشرہ کامسئلہ ہے نہیں ہے،اسے منصوبہ بندطریقے سے مسلمانوں کامسئلہ بناکرپیش کردیاگیاہے ۔اگرنکاح کوہم شریعت کے مطابق آسان بنائیں گے تودشواریاں ازخودختم ہوں گی۔ تحریک اصلاح معاشرہ نوادہ کے آفس سکریٹری مولانا نصیر الدین مظاہری جنرل سکریٹری جمعیت علماء نوادہ نے کہا الحمداللہ قاری شعیب احمد صاحب ضلع کنوینر تحریک اصلاح معاشرہ مسلم پرسنل لاء بورڈ ضلع نوادہ بورڈکے اکابر خاص طور سے مفکراسلام مولانا محمد ولی صاحب رحمانی دامت برکاتہم کی ہدایت کے مطابق مسلم پرسنل لاء بورڈ کی آواز ضلع میں پہونچا نے کی کوشش فرمارہے ہیں آج ضرورت ہے کہ ہم اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لائیں اور شریعت وسنت پر عمل پیرا ہوں اگرایساہوگاتودنیاکی کوئی طاقت کچھ نہیں کرسکتی اللہ عمل کی توفیق دے ،نائب کنوینراصلاح معاشرہ بھدونی قاضی ضیا ء الدین مظاہری نائب مہتمم دارالعلوم رحمانیہ نے کہا آج بے جا رسم ورواج کی وجہ سے ہم پریشان ہیں ہماری عادت ہوچکی ہے کہ ہم دنیا کے افراد کو خوش کرنے کیلئے عمل کرتے ہیں جب کہ ہونایہ چاہیے کہ ہمارا ہر عمل اللہ کو راضی کرنے کیلئے ہو ،قاری شہادت حسین قاسمی کنوینر تحریک اصلاح معاشرہ حلقہ بھدونی ومہتمم دارالعلوم رحمانیہ نے کہا بڑی فکر کی بات ہے کہ ہمارے اکابر جگانے کی کوشس کریں اور ہم آرام سے سوتے رہیں ہمارے اکابر نے ملک کے ہر اطراف میں شریعت بیداری کاسلسلہ بورڈکے پلٹ فارم سے شروع کیا۔ ہمارے ضلع نوادہ میں استاذمحترم حضرت قاری شعیب احمد اپنے اکابر کی آوازضلع ودیگر اضلاع میں پہونچانے کاسلسلہ جاری فرمایا۔ اللہ قبول کرے ،یاد رہے اصل معاملہ ہمارا اپنا ہے ہم اپنی زندگی میں شریعت وسنت کو داخل کریں کیا مجال کہ کوئی دوسرا ہمیں اور ہماری شریعت کوکوئی ترچھی نگاہ سے دیکھے اور تبدیلی کی کوشش کرے ہم جہاں رہیں شریعت معلوم کرکے عمل کریں۔جلسہ میں گاوٗں کے کثیر افرادنے شرکت کی اور عہدکیا کے دین پر عمل کریں گے اور شریعت میں مداخلت کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے ۔ یہ اجلاس الحاج قاری شعیب احمد ضلع کنوینر اصلا ح معاشرہ مسلم پرسنل لاء بورڈ نوادہ کے ایما پر منعقد ہواجس کا آغاز مدرسہ دارارقم کے طالب علم شمشاد سلمہ کی تلاوت اور مدرسہ عظمتیہ نوادہ کے طالب علم حافظ شہباز کی نعت سے ہوا۔نظامت کے فرائض حضرت الحاج قاری محفوظ صاحب سابق امام وخطیب مسجد پہڑیا نے انجام دیے۔