بنگلور(ملت ٹائمز )
کئی روز سے علیل چل رہی ڈاکٹر محمد فاروق اعظم حبان قاسمی کی والد محترمہ کا انتقال ہوگیا ۔مرحومہ حبیب ا لامت حضرت مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی (رحیمی شفا خانہ بنگلور، دہلی) کی زوجہ محترمہ اور ڈاکٹر محمد فاروق اعظم حبان قاسمی کی والدہ مکرمہ تھیں۔جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 15 اکتوبر 2017 صبح 9:30بجے بمقام مرکزی جامع مسجد دارالعلوم محمدیہ عربک کالج گنگونڈنا ہلی، بنگلورمیں ادا کی گئی۔ بعد ازاں ہزاروں نم آنکھوں نے میسور روڈ قبر ستان میں مرحومہ کو سپرد خاک کیا ۔مرحومہ نے پسماندگان میں تین بیٹے ڈاکٹر محمد فاروق،حکیم محمد عثمان اور حکیم محمد عدنان حبان کواور تین بہنوں کو چھوڑا ہے ۔جنازہ میںشریک لوگوںنے مرحومہ کیلئے جنت الفردوس کی دعائیں کی اور جملہ اہل خانہ کے حق میں صبر جمیل کی دعائیں دیں ہیں۔اہل خانہ نے قارئین کرام سے دعاءمغفرت اور ایصالِ ثواب کی درخواست کی ہے۔