پٹنہ(نورالسلام ندویملت ٹائمز)
امارت شرعیہ کے مولانا سجاد میموریل اسپتال،پھلواری شریف پٹنہ اور ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس کی جانب سے 29 اکتوبر بروز اتوار کو مولانا سجاد میموریل اسپتال میں ایک مفت ہیلتھ و آئی چیک اپ کا اہتمام کیا جائے گا،جو صبح دس بجے سے دو بجے تک چلے گا،اس کیمپ میں جنرل بیماریوں کے علاوہ ہارٹ،نیورو،آرتھو،پیڈ ٹیٹرک ،(اطفال)شوگر ،تھرا ئڈ،آنکھ،ناک،کان،گلااور دانت کے ماہر ڈاکٹر وں کے ذریعہ مریضوں کی جانچ کی جائے گی،اور حسب ضرورت مریضوں کو مفت دوائیاں بھی دی جائے گی۔مفتی سہیل احمد ندوی سکریٹری نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ کا ایک مقصد خدمت خلق اور رفاہی وفلاہی کام انجام دینا بھی ہے ،اس کے لئے مختلف سطحوں پر کام ہورہے ہیں،یہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،سجاد میموریل اسپتال کے ذریعہ وقفہ وقفہ سے ہیلتھ سور کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہیلتھ کیمپ میں موتیابند کا لینس لگا کر مفت علاج کیا جائے گا۔ اس کیمپ میں مختلف امراض کے مندرجہ ذیل ڈاکٹر حصہ لے رہے ہیں۔میڈیسین کے ڈاکٹر وں میں ڈاکٹر ایس نثار احمد،داکٹر مقبول احمد،ڈاکٹر حسین احمد،ڈاکٹر امجد،ڈاکٹر مرتضی انصاری۔آنکھ کے ڈاکٹروں میں ڈاکٹر سجاد حیدر،ڈاکٹر عبد الرحمن ،پیڈ ٹیٹرک (اطفال) کے ڈاکٹر زین العابدین۔ڈاکٹر اطہر انصاری،ڈاکٹر سجاد احسن(شوگر وٹھرائڈ)اور ڈینٹل شعبہ کے ڈاکٹر سید یاسر حبیب،ڈاکٹر شبانہ پروین،ڈاکٹر سعدیہ حسن،ڈاکٹر ایم ایس حق اور ڈاکٹر جاوید انور حصہ لے رہے ہیں،مفتی سہیل ندوی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس ہیلتھ کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں،اور اپنا رجسٹریشن اسپتال پہنچ کر کروالیں،رجسٹریشن جاری ہے۔