اسلام آباد(ملت ٹائمز ایجنسیاں
امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے۔ ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
ڈاکٹر صالح بن حمید وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔
امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ انہیں وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی تھی۔
امام کعبہ نے کابینہ سے خطاب کے لیے مدعو کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صالح بن ح±مید نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور مضبوط ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا اور ہر طرح کے حالات میں اس کے ساتھ کھڑا رہا۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی باہمی اتحاد میں ہے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات میں فیصلے کیے جانے چایئیں۔ امام کعبہ نے کابینہ اور پاکستانی عوام کے لیے خادم الحرمین الشریفین، سعودی ولی عہد، علما اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔





