انقرہ (ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ان مشتبہ افراد کو دارالحکومت انقرہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔وہ ترکی کے چورانوے یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک حکام نے داعش کے55 غیر ملکی ارکان کے وارنٹ گرفتار ی جاری کیے تھے۔واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ 2 سال کے دوران میں داعش کے جنگجوو¿ں نے متعدد تباہ کن بم حملے کیے ہیں۔داعش کے ایک جنگجو نے استنبول میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس سے 39افراد ہلاک ہوگئے تھے۔





