میرٹھ(ملت ٹائمزعفیف اللہ قاسمی)
جمعیة علماءہندکی روز اول سے یہی کوشش رہی کہ ملک میں امن وامان اوربھائی چارہ عام ہونفرتوں عداوتوں سے ملک کوپاک کیاجائے اسی کوشش کوآگے بڑھاتے ہوئے جمعیة علماءہندنے امن ایکتاسمیلن دہلی میں منعقدکرکے بھائی چارہ اورتمام مذاہب ومسالک کے درمیان محبت کی شمع روشن کی ہے ،جمعیة علماءہندقائدین مولاناقاری سیدعثمان منصورپوری صدرجمعیة علماءہنداورمولاناسیدمحموداسعدمدنی جنرل سکریٹری اوردیگر اکابرین کی یہ محنتیں ملک کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہونگی ان خیالات کااظہاردہلی سے واپسی پرمولاناسلمان قاسمی ناظم اعلی جمعیة علماءشہرمیرٹھ نے پریس کانفرنس میں نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ ہمارے ملک میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ملک کاہرسچاباشندہ یہ سمجھتاہے کہ نفرت وعداوت اورتشددسے ملک ترقی نہیں کرسکتاہے اگرملک کوترقی پرلیجاناہے توہم سب کوملکر مذہب ومسلک سے اوپراٹھ کر محبت اخوت ،بھائی چارہ کوعام کرنے کیلئے گاو¿ں گاو¿ں ،شہردرشہراپنے روابط مضبوط کرنے ہونگے اورتمام اہل وطن کواس بات سے آگاہ کرناہوگاکہ جس طریقہ سے ہم سب پہلے سے ایک ساتھ رہتے ہوئے آئے ہیں اسی طرح ہم اپنے ملک میں پیارومحبت کے ساتھ رہتے رہیں گے ،جوامن امان کے ساتھ کھلواڑ کریگاہم اس کوبرداشت نہیں کریں گے ۔ جمعیة علماءشہرمیرٹھ کے صدرقاضی زین الراشدین نے امن وایکتاپروگرام کی کامیابی پر اظہارمسرت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اکابرین جمعیة علماءنے ہمیشہ ملک کوترقی کیلئے کوشش کی ہے ،اورہمیشہ امن وایکتا،پیارومحبت کیلئے جدوجہدکی ہے ہم امن پسندہیں ،اگرکوئی ہمارے ملک کے امن کوبگاڑنے کی کوشش کریگا تواسکوبرداشت نہیں کریں گے ،انہوںنے کہ جولوگ نفرت پھیلارہے ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئے اوراپنے مذہب کی کتابوں کامطالبہ کرناچاہئے ،کسی مذہب میں بھی نفرت اورتشدد،اورظلم کی اجازت نہیں دی گئی ہے ،اگرکوئی مذہب کی آڑ لیکر ظلم وستم کررہاہے ،یاکوئی نفرت پھیلارہاہے تووہ اپنے مذہب پرعمل پیرانہیں ہے بلکہ اپنی نفسانی خواہشات اورشیطانی حرکات پرگامزن ہے اسلئے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اورپیارومحبت کے دئے جلانے کی فکرکرنی چاہئے ۔ حاجی عمران صدیقی نائب صدرجمعیة علماءشہرمیرٹھ نے امن وایکتاسمیلن کی کامیابی پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایساوقت ہے ملک میں نفرتوں کوختم کرکے پیارومحبت تقسیم کرنے کی اشدضرورت ہے اسی میں ہمارے ملک کی ترقی ہے انہوں نے کہاکہ ہم ایسی کوئی ہوااپنے ملک کی جانب آنے نہیں دیں گے جسمیں زہرہونفرت بھری ہوئی ہو،ہمیں نفرت کاجواب محبت سے دیناہوگابھائی چارے کیلئے کوشش کرنی ہوگی ۔ اس موقع پر مولاناسلمان قاسمی ،مولاناشکیل ،حاجی ارشاد،مفتی عفیف اللہ قاسمی ،حاجی حنیف میٹرو،حافظ عمران ،حافظ جمال ،مولاناعلیم الدین ،مولاناشاہ نواز،مفتی شاہ جہاں ،مفتی یامین ،وغیرہ موجودتھے۔