سہیلی تنظیم کے تین روزہ کامیاب دورہ کا اختتام،میوات کے سماجی خدمتگاروں نے جہیز کا ناسور بتایا ،ترقی کیلئے جہیز کو ترک کرنا ضروری

نگینہ ،میوات (ملت ٹائمزسفیان سیف
نوح کے گاو¿ں ٹپکن میں سہیلی تنظیم کی قومی صدر شبانہ خان کے تین روزہ دورے کا آج میوات کے مر کزی علاقہ بڑکلی چوک نگینہ میں اختتامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا یاد رہے کے میوات دورے کا آج آخری دن تھا ۔ میوات علاقے سے جہیز کی رسم کو ختم کس طریقے سے ختم کیا جائے اس کے لئے یہ مہم چلائی گئی ۔گزشتہ 3 دنوں سے مسلسل سہیلی تنظیم کی ٹیم میوات میں کام کر رہی تھی۔ آج گاو¿ں ٹپکن میں سہیلی کی صدرکا پھول مالاو¿ں کے ساتھ زور دار خیر مقدم کیا گیا اور ان کی پوری ٹیم اور باہر سے آئے ہوئے معززحضرات ان سب کا گاو¿ں ٹپکن میں سماجی خدمتگار محمد اسلم او عمران چیکو نے گراں قدر تحائف سے نوازا۔ اس موقع پرمحمد اسلم نے کہا شبانہ خان صاحبہ کو میں یقین دلاتا ہوںکہ یہاں میرا پورا گاو¿ں بیٹھا ہے۔ میں اپنی طرف سے بھی اور ان جانب سے بھی آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے اپنے گاو¿ں میں پہنچنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔اور کہتا ہوں کہ پورے گاو¿ں کا میری طرف سے آپ کی اس مہم کو مکمل حمایت اور ان کے ساتھ بھائی عمران اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون دوں گا۔ اس موقع پر سہیلی صدر شبانہ اور تنظیم کے سرپرست فیروز خان، ناظم اسٹیج بھائی صابر قاسمی، رمضان چودھری، صدیق احمدمیو، حاجی اختر کاٹپوری، ضلع کونسلر تعریف خورشید، واجد علی، آصف ننگلی، شکیل احمد ، حسین احمد فروز پورنمک، عارف ٹائیں، لیاقت علی، نسیم احمد، برہان سلمبا، تسلیم پلڑی، سماجی خدتمگار محمد اسلم، سرپنچ صاحب تاج محمد، طاہر حسین، اکرام خان، سرپنچ رحمت، عثمان، عالم، عبد رزاق، زبیر خان، مبین احمد، جاوید احمد، شہزاد خان، مقصود احمد، ناصر احمد، محمد ارمان، نوجوان ساتھی وسیم اکرم، وقار یونس، اشفاق خان وغیرہ ساتھی موجود رہے۔