ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے ہریانہ روہنگیا کیمپ میں 1500لوگوں میں ریلیف تقسیم

نئی دہلی  (ملت ٹائمز/پریس ریلیز )
سماجی تنظیم ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے ۔ ہریانہ کے  چندینی میں روہنگیا کیمپ میں 500 خاندانوں کے 1500 افراد کے لیے مفت میڈیکل کیمپ اور سبھی دو ہزار افراد کے لیے کپڑے  ، بستر ، بچوں کے کھلونے  ، چٹائی ، چپل جوتے وغیرہ تقسیم کیے اور انہں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔
میڈیکل کیمپ میں آنے والے 500 افراد کو چیک اپ اور مفت دوائیں تقسیم کی گئیں ، دو ہزار افراد کو دوپہر کا کھانہ دیا گیا ۔
فاونڈیشن نے دہلی و اطرف میں  کیمپوں میں  زندگی بسر کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔
 فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ٹی عارف علی نے  ایک بیان میں  بتایا ہے کہ  ہمارا مقصد روہنگیا پناہ گزینوں کوانسانی بنیادوں پر مدد فرام کرنا ہے ۔ ہر پریشان حال انسان کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، اس میں مذہب کی کوئی قید نہیں  ، کسی بھی پریشان کو کھانا ، کپڑا ، سر چھپانے کا سایہ ، صحت اور تعلیم اس کا  بنیادی حق ہے ۔  روہنگیا خاندانوں کو پینے کا صاف پانی ، بچوں کی تعلیم کے لیے کیمپوں میں تعلیم کا نظم ۔  بچوں کی مزید تعلیم کا بھی بندوست کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے مزید منصوبے زیر ترتیب ہیں ۔