سوپول: (اشفاق احمد؍ملت ٹائمز)
چھاتا پور اسمبلی حلقہ کا ایک معروف گاوں مہدی پور علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے آج بھی یہاں کے نوجوانوں میں اردو سے محبت ان کی زبان دانی سے پہچانی جاتی ہے، یہاں کئی دینی ادارے آج بھی قائم ہیں جہاں سے علم و ادب کا چشمہ بہتا ہے، اسی ادبی اور ثقافتی گاؤں میں 26 نومبر کو پہلی بار آل انڈیا مشاعرہ ہونے جارہا ہے یہ خبر مشاعرہ کمیٹی کے اہم رکن جناب خلیق اللہ انصاری نے ملت ٹائمز کے نمائندہ کو دی۔
مشاعرہ میں شرکت کر رہے ہیں درج ذیل شعراء و شاعرات
سفیان پرتاپ گڑھی
چاندنی شبنم
نوری عزیزی
اسد بستوی
شنکر کیموری
موہن منتظر (نظامت)
مجاہد حسنین حبیبی
ان کے علاوہ مقامی شعراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔