حالات سے واقفیت اور انگریزی جانناانتھائی ضروری :پروفیسر مرزامحمود اعظمی

الہ آباد(پریس ریلیز)

اسلام کسی زبان سیکھنے سے منع نھیں کرتا شریعت کے حدود میں ھرزبان کوسیکھاجاسکتا ھے، ان خیالات کا اظھار مرکزی الہ آباد یونیورسٹی کے پروفیسر شعبہ عربی کے صدر ڈاکٹر مرزامحمود اعظمی نے مدرسہ عربیہ نعمانیہ کٹرہ الہ آباد میں کھیں، وہ مدرسہ نعمانیہ نوجوان عالم دین مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی سے ملاقات کی غرض سے حاضرھوئے تھے، مرزا محمود صاحب نے انگریزی زبان کی اھمیت وافادیت پرروشنی ڈالتے ھوئے کھا، موجودہ زمانے میں انگریزی زبان کاسیکھنا بھی ضروری ھے، کیونکہ تبلیغ دین میں اس زبان کا سھارا لینا پڑے گا، کیونکہ شرعی اصطلاحات سے مسلم عوام ناواقف ھے، انھوں نے انگریزی اور ھندی زبانوں کو سیکھنے پرزور دیا، کھا اس کے بغیر توحید کا صحیح مطلب بھی بیان کرنا دشوار ھے، انھوں نے حالات حاضرہ سے واقفیت کولازم قرار دیا، اخباربینی کی عادت بنانے پرابھارا، ساتھ ساتھ طلباء کے اندر بھی حالات حاضرہ سے واقفیت کے جذبہ کوابھارنے پر زوردیا، عربی زبان کی اھمیت کواجاگر کرتے ھوئے فرمایا کہ عربی زبان ھر مسلمان کاسیکھنا ضروری ھے کیونکہ قرآن عربی زبان میں ھے، عربی زبان میں مھارت کے لئے اھل عرب کے اقوال سننے اور انکی تحریریں پڑھنے کی تلقین کی، مسلمانوں کے آپسی مسلکی اختلاف کے شدت پر انھوں نے افسوس کااظھارکیا، انھوں نے کھا، ذھن ودماغ کے اندر وسعت پیداکرنے کی ضرورت ھے، انھوں نے اخلاق حمیدہ پرزوردیا، کھااخلاق حمیدہ ھی وہ چیز ھے جس کے ذریعہ غیر مسلم بھی حلقہ اسلام کے اندر داخل ھوتے ھیں، انھوں نے مسلمانوں سے صحیح اسلام کی صورت اغیار کے سامنے پیش کرنے کی تلقین کی، مفتی فضل الرحمان قاسمی نے ان کا شکریہ اداکیا، اور قیمتی نصیحتوں پرعمل پیراھونے کی خود بھی عزم کیا اور طلباء میں ان صفات کو پیداکرنے کاعھدکیا،