ریاض پر حوثی باغیوں کا حملہ، دنیا بھر میں تشویش کا ماحول

ریاض: ( ملت ٹائمز )
سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں واقع خالد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر حوثیوں نے میزائل حملہ کا دعوی کیا ہے ۔
معروف نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کا دعوی ہے کہ یمن کی سرحد سے انہوں نے 500 کیلومیٹر سے زیادہ مسافت کی دوری طے کرنے والے میزائل سے ریاض پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ خبر الجزیرہ نے اپنی سائٹ پر شائع کی ہے دیگر ذرائع سے اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔