ریاض(ملت ٹائمزایجنسیاں)
یمنی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے سے سعودی بادشاہت میں نمایاں اثر ورسوخ رکھنے والے سعودی شہزادہ منصور بن مقرن جاںبحق ہوگئے، ہیلی کاپٹرمیں دیگر 7اعلیٰ حکام بھی سوار تھے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی صوبے عیسر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن اور دیگر 8اعلیٰ عہدے داران جس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے وہ نامعلوم وجوہ کے باعث گر کر تباہ ہوگیاہے، شہزادہ منصورسابق ولی عہد شہزادہ مقرن السعود کے صاحبزادے تھے، منصور بن مقرن ولی عہد کی عدالت کے مشیر اور ہاﺅس آف سعود کے بھی رکن تھے۔





