جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر نیو یارک میں سر سید لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے سرفراز

نئی دہلی: (ملت ٹائمز )

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کو ان کی تعلیم اور سائنسی تحقیق میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں طلبائے قدیم علی گڈھ مسلم یونیورسٹی، نیویارک نے انھیں ایک پروقار تقریب میں لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز نیو یارک میں 4 نومبر، 2017 کو سر سید احمد خان پیدائش کے دو سو سال مکمل ہونے پر ان کی یاد میں منائے جانے والے پروگرام میں پیش کیا گیا، جہاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر شریک تھے۔ پروفیسر احمد خود بھی علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کے قدیم طلباء میں سے ہیں۔