میوات:چودھری رہیش خان کے اعزاز میں ’یوتھ بریگیڈ تقریب‘

پنہانا ،میوات (محمد سفیان سیف )
پنہانا کے نوجوانوں نے مقامی ممبر اسمبلی اور ہریانہ وقف بورڈ کے چےئرمےن چودھری رہیشا خان کا زوردار استقبال کیا۔پنہانا شہر کے نوجوانوں کی طرف سے “یوتھ بریگیڈ تقریب” پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شہر کے تمام معاشرے کے ذمہ دار لوگوں نے ہریانہ وقف بورڈ کے چےئرمےن چودھری رہیشا خان کو پگڑی پہناکر اعزاز و اکرام سے نوازا۔ اور آئندہ انتخابات میں بھی ان کا ساتھ دینے کی پختہ یقین دہانی کرائی۔
اس تقریب میں برہمن، اگروال، پنجابی، جاٹ، سینی، بالمیکی، ساہو، پٹیل، مسلم، پرجا پتی ، جوگی، علوی، قریشی سمیت کئی دیگر سماجی اداروں اور شہر کے نوجوانوں نے رکن اسمبلی رہیش خان اور ان کے صاحبزادے سقیم خان کا زوردار استقبال کیا۔
پروگرام میں ممبر اسمبلی چودھری رہیشا خان اپنی پنہانا واقع رہائش گاہ سے اپنے حامیوں کے ساتھ پہلے پیدل مارچ کیا جس میں کافی بھیڑ موجود رہی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہیش خان نے بھی نوجوانوں کو ترقی کے ہر میدان میں آگے لانے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں چھوڑی جائے گی۔ نوجوانوں کو بھی روزگار کے وسائل مہیا کرائے جائیں گے تاکہ ان کے مستقبل کی ترقی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن رات پنہانا اور میوات کے لئے سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں جس میں انہیں وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اور بی جے پی حکومت کا بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔ 500 کروڑ سے زیادہ کے کام پنہانا اسمبلی میں ہوئے ہیں یا ہو رہے ہیں۔
اس دوران رکن اسمبلی پنہانا نے دو ایم بی بی ایس پاس طالب علموں اور کبڈی کی ٹیم کو اچھی کارکردگی کرنے پر نوازا۔کبڈی ٹیم کو 2 لاکھ روپے کی رقم چےئرمےن رہیشا خان نے دیتے ہوئے کھیل کے میدان مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ کی ۰۷فیصدی منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے ۔اتنے کام ۶۶۹۱ سے اب تک نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور میوات کے ہر شہری کے لئے حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
اس موقع پر سابق چیئرمین شمش الدین ، کاروبار منڈل کے وزیر منگت رام ، دھرم بیر اگروال، حجر خاں سرپنچ، تلسی رام، مہیش صراف، ڈاکٹر ونود، مشتاق کونسلر، دین دیال،ہمانشو سنگلا، وکاس اگروال، اجے گوئل، پربھاتی سینی، جمشید پردھان، جمشید علوی، لےکھ راج پٹواری سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔