پیام سدرہ کے منیجنگ ایڈیٹر احمد علی صدیقی کی انکم ٹیکس کے جوائنٹ کمشنر سے ملاقات ۔اہم امور پر تبادلہ خیال

پٹنہ (پریس ریلیز )
ماہنامہ پیام سدرہ کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب احمد علی صدیقی نے آج پٹنہ میں واقع، جوائنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس، جناب رام بابو گپتا سے ایک گھنٹہ کی خصوصی ملاقات کی، دوران ملاقات کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، جس میں خصوصا مسلم سماج کے غریب اور نچلے طبقات کی تعلیم پر غور و خوض ہوا.

اس دوران رام بابو گپتا نے کہا کہ قرآن شریف کی سب سے پہلی آیت نازل ہوئی ہے وہ تعلیم پر ہے لیکن پھر بھی مسلمان تعلیم میں سب سے زیادہ پیچھے ہیں اگر کوئی شخص یہ کہتا ہےکہ اعلی تعلیم حاصل کرنے میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتا جاتا ہے تو ایک غلط سوچ اور نافہمی ہے ـ اپنے ذمہ داری سے بھاگنے کے مترادف ہےـ
انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ سماج جو تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں ،یا قابل استطاعت نہیں ہیں ایسے لوگوں کے لئے ہماری تنظیم، ایکلویا سوپر ففٹی مفت میں کوچنگ دیکر، آئ آئ ٹی، اور سول سروس جیسے اہم امتحانات کے لئے تیاری کراتی ہے ،اور بچوں مین صلاحیت پیدا کر ان کو آگے بڑھاتی ہے.
انہون نے کہا کہ ایسے غریب اور نادار طلباء جو اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہوں مگر مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پارہے ہون ہم ایسے طلبا و طالبات کو ہر ممکن امداد فراہم کر ائیں گے اور انکو تعلیم کو آگے تک لیجانے می‍ں ہر ممکن تعاون پیش کریں گے.
تاکہ وہ اپنی تعلیم کو پورا کرسکیں.
انہون کہا کہ آپ بھی اپنے علاقوں سے غریب طلباء کی رہنمائی کیجئے اور ہمارے امتحانات میں شریک کیجئے. مقابلہ جاتی امتحان پاس کرلینے کے بعد ہمارا ادارہ انکی تعلیم کا پورا خرچ برداشت کریگا