شکراوہ ،میوات (محمد سفیان سیف)
ضلع کے قصبہ شکراوہ میںمرکزی جمعیة اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی کی صدارت میں آئندہ 20 و 21 نومبر (کل) کو مقامی جمعیةاہل حدیث شکراوہ ،نوجوان طبقہ وحلقہ کے علمائے کرام کی طرف سے دو روزہ اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد کیا جارہاہے ،جس میں صوبہ ہریانہ، راجستھان، دہلی، اترپردیش کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات سے ہزاروں لوگ شرکت کریں گے۔ یہ اطلاع اخبار مشرق کو جمعیة اہل حدیث ہریانہ کے ناظم مولانا عبد الرحمن سلفی نے صوابائی امیر ڈاکٹر محمد عیسیٰ انیس جامعی کی معرفت سے دی ۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں امن امان کو قائم رکھنے، دینی تعلیم کو عام کرنے ، معاشرہ میں پھیل رہی برائیوں ودہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے کے مقصد سے یہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس دو روزہ اصلاحی اجلاس عام میں ناظم عمومی مرکزی جمعیة اہل حدیث ہند مولانا محمد ہارون سنابلی بطور مہمان خصوصی و مولانا محمد جرجیس سراجی امیر صوبہ جمعیة اتر پردیش بطور خاص مقرر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مولانا اکبر سلفی شکراوہ نے فون پر بتایا کہ اجلاس کی سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسہ کو لے کر علاقہ کے عوام میں خوشی کا ماحول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو روزہ اس اجلاس میں مہمانوں کے لیے قیام و طعام کا مقامی انتظامیہ کی طرف سے مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔اصغر علی امام مہدی ،مولاناہارون سنابلی ،مولانا جرجیس سراجی کے علاوہ مولانا اسرائیل ندوی سابق امیر جمعیة اہل حدیث ہریانہ ،مولانا الیاس سلفی سابق نائب امیر، ڈاکٹر عیسی انیس امیر ہریانہ ، مولانا عبد الرحمن سلفی ناظم ہریانہ سمیت میوات کے معزز علماءکرامشرکت کر رہے ہیں۔