ممبئی(ملت ٹائمزشہاب الدین صدیقی)
تصویر میں معروف مصنف ،تجزیہ نگار اور دارالعلوم دیوبند میں شعبہ انگریزی کے صدر مولانا توقیر احمد قاسمی کی ترجمہ کردہ کتاب اغلاط العوام کا اجراءکرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی دیکھے جاسکتے ہیں ، یہ حضرت تھانوی کی مشہور زمانہ کتاب ہے جس کا مولانا موصوف نے انگریزی ترجمہ کیا ہے ،نیز ایک مرتبہ اس کتاب کا اجراءسابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے ہاتھوںدہلی میں عمل میں آچکا ہے،مختلف شہروں میں مرکز المعارف کے رسم اجراءپروگرام کے تحت یہاں اسلامک فقہ اکیڈمی کے اجلاس عام میں دوبارہ اس کا اجراءکیا گیا اور مولانا کی جگہ ان کے لائق شاگرد مفتی جسیم الدین قاسمی استاذ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر نے مولانا رابع حسنی ندوی کے ہاتھوں سے کتاب حاصل کی ۔
مولانا توقیر احمد قاسمی دارالعلوم دیوبند کے موقر استاذ اور شعبہ انگریزی کے صدر ہیں ،اس سے قبل آپ مرکز المعارف ممبئی میں بطور استاذ خدمات انجام دے چکے ہیں،مولانا نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرلئے انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ عالم اسلام کی عظیم شخصیت اور بزرگ عالم دین مولانا رابع حسنی ندوی ناظم دارالعلوم ندوة العلماءکے ہاتھوں اسلامک فقہ اکیڈمی کے اجلاس عام میں میری ترجمہ شدہ کتاب کا اجراءعمل میں آیاہے ۔