جلوس محمدی پر شرپسندوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت درجنوں افراد زخمی، متعدد گاڑیاں نذر آتش

 پٹنہ: ( ملت ٹائمز؍ نور السلام ندوی) پھلواری شریف کے پاس عیسی پور محلہ میں جلوس محمدی پر شرپسندوں نے حملہ کردیا جس میں ڈی ایس پی راما کانت شرما سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے. موصولہ اطلاع کے مطابق جلوس محمدی گونپورہ سے جب عیسی پور پہنچا تو رائے چوک کے پاس شرپسندوں نے جلوس پر حملہ کردیا جس سے افرا تفری مچ گئی اور ماحول کشیدہ ہوگئے شرپسند عناصر نے پتھر بازیاں اور آگ زنی کی. متعدد گاڑیوں سمیت ایک جھوپری میں آگ لگا دی حالات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم سنجئے اگر وال ڈی آئ جی راجیش کمار اور ایس ایس پی منو مہاراج موقع واردات پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا.بتایا جاتا ہے دونوں فرقوں کے بیچ پہلے سے تناو چل رہا تھا. جلوس محمدی کے موقع پر ایک خاص فرقہ کے لوگوں نے ماحول کو بگاڑنے کی پہلے سے پلاننگ کر رکھی تھی. یہ واقعہ ٹھیک اس وقت پیش آیا جب وزیر اعلی نتیش کمار شام ساڑھے چاربجے خانقاہ مجیبہ میں چادر پوشی کے لئے پہنچے تھے.مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے فائرنگ بھی کی جس سے کئ لوگ زخمی ہوگئے.عیسی پور، غیاث نگر اور آس پاس کے علاقے میں بھگدر مچی کہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں گھس گئے اور دروازہ بند کر لیا.شرپسند عناصر کافی دیر تک سڑک پر ہنگامہ کرتے رہے بیچ بچاو کرنے پہنچے ڈی ایس پی راما کانت کو پتھر لگنے سے سینے میں چوٹ آئ ہے.حالات کو کنٹرول میں کرنے کے لئے ریپڈ ایکشن فورس اور فائر بریگیڈ کے عملے کو بلایا گیا ہے. پولس ابھی گشت کررہی ہے اور شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے میں چٹی ہوئ ہے حالات اب بھی کشیدہ ہیں لیکن پولس اور افسران کی ان پر کڑی نظر بنی ہوئ ہے جس کی وجہ کر تھوڑا لوگوں میں اطمنان ہے .شام سے ہی ساری دکانیں اور مارکیٹ بند ہیں۔