مقتول عمر گھاٹمیکا کے اہل خانہ سےعمران پرتابھ گڑھی کی ملاقات

شاعر عمران پرتاپگڑھی سے آل انڈیا اسلامک کلچر سینٹر دہلی میں گوآتنک کے ہاتھوں مارے گئے عمر محمد گھاٹمیکا الور کے معاملے کو لے کر میوات کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
یہ وفد مفتی وسیم قاسمی عالی میو، سکریٹری جمعیت علماءہریانہ پنجاب ہماچل چندی گڑھ ، حاجی الطاف حسین عالی میو نائب صدر (MVS) کی صدارت میں عمران بھائی سے ملا
عمران پرتاپگڑھی نے 18 نومبر کو جامعہ کے مشاعرے میں وعدہ کیا تھا میں عمر کے لئے کچھ زیادہ تو کر نہیں سکتا بلکہ جامعہ کے مشاعرے کا مکمل پیسہ عمر کے گھر پہچاو¿نگاآج اسی ضمن میںمرحوم عمر کے بڑے بھائی ،، خورشید احمد، عمر کے بڑے بیٹے مقصود کے ساتھ دہلی میں میٹنگ ہوئی اور تین دن کے اندر دو کمرے دو دالان کا کام شروع کروا دیا جائے گا
کچھ نقد رقم عمر محمد کی بیوہ کے اکاو¿نٹ میں بھیج دی جائے گی۔مولانا مبارک عالی میو پریس سکریٹری جمعیت علماءہریانہ پنجاب ہماچل چندی گڑھ نے بتایا کہ عمران پرتاپگڑھی نے عمر کے قتل کے دو دن بعد پیدا ہوے لڑکے کا پوری زندگی کا خرچ اٹھانے کا بھروسہ دیا ہے اور قانونی طور پر اسد حیات اےڈووکےٹ کے ساتھ مل کر تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔عمران پرتابھ گڑھی نے کہا کہ ان کے پاس رہنے کے لئے پکا مکان تک نہیں ہے، خاندان چھپر میں رہتا ہے، اللہ کی مدد سے انشاء اللہ پرسوں سے ان کے گھر کا کام شروع ہو جائے گامیں ایک کوشش کر رہا ہوں آپ لوگ بھی کووشش کریں ۔اس موقع پر مذکورہ شخصیات کے علاوہ ارشاد چےئرمےن پنہانا، میوات وکاس سبھا حلقہ ہتھین کے صدرزبیر فتح علیگ ، حسین احمد پھردری، عارف پٹواری آلی مےو، شوقین پردھان، راہل سرپنچ گبراڈی، خورشید گھاٹمیکا، مقصود عمر گھاٹمیکاموجود رہے ۔