اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیلِ نو، پروفیسر شہپررسول وائس چیئرمین منتخب

نئی دہلی: (ملت ٹائمز عارفہ حیدر خان)
اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیلِ نو دوسال کے لیے عمل میں آ گئی ہے جس کے وائس چیئرمین کی ذمہ داری اکادمی کے چیئرمین اور دہلی کے وزیراعلیٰ عالیجناب اروندکیجروال نے پروفیسرشہپر رسول کو سپرد کی ہے۔ پروفیسرشہپررسول، جیساکہ اردو دنیا کو معلوم ہے کہ ایک معروف شاعر ،ادیب اور نقاد ہیں اور اردو کے سینئر استاد کی حیثیت سے ملک اور بیرونِ ملک میں ملک کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
پروفیسر وجیہ الدین (شہپررسول)17اکتوبر 1956 کو اترپردیش کے ضلع امروہہ، قصبہ بچھرایوں میں پید ہوئے۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی اور پی۔ ایچ۔ ڈی کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ سے حاصل کی۔ پروفیسر شہپر رسول کی شناخت ماہرِ تعلیم، شاعر اور نقاد کی حیثیت سے ہوتی ہے۔ وہ اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صدر شعبہ ¿ اردو کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی مطبوعات میں ” صدف سمندر“، ”سخن سراب“، ”اردو غزل میں پیکرتراشی: آزادی کے بعد“،”چشمِ دروں“، ” نقش و رنگ“، ”پیمانہ ¿ صفات“،وغیرہ شامل ہیں جو اردو ادب میں قبولیت کا درجہ درکھتی ہیں۔ ان کی متعدد کتابوں پر اتر پردیش اردو اکادمی، مغربی بنگال اردو اکادمی اور اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے انعامات مل چکے ہیں۔
جہاں تک دیگر ممبرانِ اکادمی کا تعلق ہے حسبِ ذیل سرکاری افسران کو بلحاظ منصب اکادمی کا ممبر نامزد کیا گیا ہے:
۱۔ پرنسپل سکریٹری (مالیات) دلّی سرکار
۲۔ سکریٹری ( فن ، ثقافت و السنہ) دلّی سرکار۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعلیٰ نے جن مشاہیرِ اردو کو اکادمی کا ممبر نامزد کیا ہے ان کے اسمائے گرامی حسبِ ذیل ہیں:
۱۔ محترمہ اپرنا پانڈے
۲۔ ڈاکٹر اطہر فاروقی
۳۔ جناب چندربھان خیال
۴۔ ڈاکٹر شمیم احمد
۵۔ ڈاکٹر وسیم راشد
۶۔ جناب ایف۔ آئی ۔ اسماعیلی
۷۔ جناب فرحان بیگ
۸۔ جناب فریدالحق وارثی
۹۔ جناب فیروز احمد
۱۰۔ جناب عنایت اللہ
۱۱۔ جناب ارتضیٰ قریشی
۱۲۔ جناب ایم۔ ودود ساجد
۱۳۔ جناب محمد صلاح الدین
۱۴۔ جناب محمد نوشاد علی
۱۵۔ محترمہ کامنا پرساد
۱۶۔ محترمہ نشیط شادانی
۱۷۔ محترمہ نور ظہیر
۱۸۔ محترمہ رعنا صفوی
۱۹۔ محترمہ سعدیہ سید
۲۰۔ جناب ریاضت اللہ خاں
۲۱۔ جناب صابرعلی
۲۲۔ جناب شیراز حسین عثمانی
۲۳۔ جناب سہیل انجم
۲۴۔ جناب سید فیصل علی
۲۵۔ سکریٹری اردو اکادمی، دہلی ( ممبر سکریٹری)