فروز پور جھرکہ ،میوات (محمد سفیا ن سیف)
سپریم کورٹ نے آج آسام کے ان لاکھوں افراد کی شہریت سے متعلق ایک انتہائی اہم کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے پنچایت لنک سرٹیفکیٹ کی حیثیت کو بحال کردیا ہے۔ جس کے بعد تقریباً 27لاکھ شادی شدہ خواتین کو اپنی شہریت پر لٹکی تلوار سے راحت ملی ہے۔ مزید عدالت نے حکومت سے کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اصلی اور غیر اصلی شہری میں لوگوں کو تقسیم نہ کرے ،اس طرح سپریم کورٹ نے آسام ہائی کورٹ کے حکم کو خارج کر دیا ۔واضح رہے آسام کے متعلق دونوں ہی معاملوں میں جمعیة علماءہند بطو رمداخلت کار فریق تھی ۔محمد طاہرتگھرہ، ایوب مینار میوات نے جمعیة علماءہند کی کوششوں کو قابل قدر بتاتے ہوئے جمعیة کو مبارکباد پیش کی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں یہی امید ہے آئندہ بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا،ہم دعا کرتے ہیں کہ جمعیة علماءہند کے اراکین کو اللہ ہمیشہ سلامت رکھے ۔