دربھنگہ۔12دسمبر(پریس ریلیز ملت ٹائمز)
لڑکیوں کی دینی وعصری تعلیم کے ادارہ معہدالطیبات امام باڑی دربھنگہ میں ایک روز ہ نعتیہ مسابقہ کاانعقادہوا،جس میں پندرہ اسکولوں کی اٹھائیس بچیوں نے شرکت کی اورسبھوں نے بہت خوب صورت اندازمیں نعتیں پیش کیں ،نعتوں کے انتخاب اورپیش کرنے میں اس کالحاظ رکھا گیاکہ نعتیہ کلام کسی طرح کے اختلاف سے پاک ہو،اورکسی مشہورگانے کے طرزسے احترازکیاجائے ،شرائط کالحاظ کرتے ہوئے بچیوں نے نعتیں پیش کیں،جس میں ڈان باسکواسکول کی طالبہ شاہدہ فرحین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،جسے خوبصورت ٹرافی ،چھ سوکی مختلف کتابیں ،پانچ سونقد،میڈل اورسندسے نوازاگیا،دوسری پوزیشن عائشہ یاسمین (سلفیہ اسکول)نے حاصل کی ،جسے ساڑھے تین سوکی کتابیں ،تین سونقد اورمذکورہ چیزیں دی گئیں،تیسری پوزیشن عارفہ نگار(درسگاہ اسلامی،پرانی منصفی )کوملی،جسے دوسوکی کتابیں ،دوسونقد،اورمذکورہ چیزیں ملیں،چوتھی سے دسویں پوزیشن تک کی طالبات کوسوروپئے کی کتابیں،میڈل اوراسناددی گئیں،باقی تمام طالبات کوپچاس روپئے کی کتابیں ،میڈل اوراسناددی گئیں ،اثنائے پروگرام سیرت کوئیز میں رحمت عالم سے بیس سوالات کئے گئے اورصحیح جواب دینے والیوں کوخوب صورت قیمتی قلم سے نوازاگیا،پروگرام میںمعہدالطیبات کی طالبات کی جانب سے اسلامی پینٹگ کابھی مظاہرہ ہوا،جس میں رسول پاک اکی ولادت سے وفات تک کی تاریخ سمجھائی گئی ،جنہیں شرکاءنے بہت پسندکیا۔حکم کے فرائض حضرت مولانادلاورحسین ندوی ناظم مدرسہ بنات الاسلام لکھنو اورمولاناڈاکٹر عبدالودودصاحب قاسمی نے انجام دئیے
مولانادلاورحسین نے آخرمیں سامعین وسامعات سے خطاب بھی کیا،جس میں پروگرام کے حسن ترتیب اورمعہدالطیبات کے حسن انتظام کوسراہتے ہوئے شریک تمام طالبات کومبارک باد دی ،مولانانے معہدالطیبات پرایک خوب صورت قطعہ بھی کہااورشرکاءکواپنی ایک نعت بھی سنائی ،مولاناعلیم الدین ندوی ناظم جامعہ خیرالنساء،لکھنو¿نے بھی معہدکے لئے قطعہ پیش کیا،عالمہ صنوبریونس فاطمی (معلمہ معہد)اورصدیقہ فاطمہ متعلمہ معہدنے عربی زبان میں نظامت کی ،معہدکے ناظم آفتاب غازی نے شرکاءاورمہمانان کی خدمت میں استقبالیہ پیش کیا،جس میں نعت پاک کی اہمیت اوراس میں پائی جانے والی بے اعتدالیوں پربھی روشنی ڈالی گئی ۔ پروگرام کوکامیاب بنانے والوں میںمحمدغلمان رضا(کنوینر)ڈاکٹرمنورراہی(کنوینر) مفتی ارشاد احمدقاسمی،مولانااحمدحسین مدنی،ڈاکٹرجہانگیرعادل،ڈاکٹرمحمدارمان ،نوشادعالم،مولاناانتخاب،مولاناضیاءاللہ ،مولانااعجاز، معہدکی معلمات اورتکمیل دینیات کی طالبات پیش پیش رہیں،مفتی محمدصابرقاسمی ،مولاناریاض الدین ندوی،مولانااشرف ندوی،مولانانورالعین ندوی، ڈاکٹرشہنازبیگم، شاہینہ پروین،ڈاکٹرشاذیہ نور، ڈاکٹر تہذیب کوثر،ڈاکٹرطلعت ناہیدوغیرہ نے شرکت کی ،صبح ساڑھے نوبجے سے شروع ہونے والایہ پروگرام دوپہردوبجے آفتاب غازی کی دعاپراختتام پذیرہوا۔