طیب ٹرسٹ کی جانب سے سہرسہ کے سیلاب متاثرین کے مابین کمبل تقسیم

سہرسہ،12دسمبر(پریس ریلیز)
سماجی و فلاحی ادارہ ”طیب ٹرسٹ دیوبند“کی جانب سے ضلع کے مسلم اکثریتی گاﺅں مجہول میں300 ایسے ضرورت مندفیملی کے مابین عمدہ قسم کے کمبل تقسیم کئے گئے جو کوسی ندی میں اپناسب کچھ کھوچکے ہیں اور اس وقت بے سروسامانی کے عالم میں انتہائی تکلیف دہ زندگی بتانے پر مجبور ہیں ۔مقامی ذمہ داران کے توسط سے مجہول ،فقراہی،پرسبنا،نوہٹہ اوردبرامیں رہ رہے حقیقی مستحقین کاسروے کرکے اجتماعی طور پر انہیں یہ راحتی سامان دیاگیا۔
تقسیم کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طیب ٹرسٹ کے ترجمان شاہنوازبدر قاسمی نے کہاکہ کوسی کمشنری کایہ علاقہ ہندوستان میں سب سے زیادہ پسماندگی اوربدحالی کاشکار ہے اور آج بھی یہاں کے لوگ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج طیب ٹرسٹ کے ذریعہ ایسے بے سہارالوگوں کوجو کوسی باندھ پر عارضی طریقے سے رہنے پر مجبورہیں ان کے مابین کمبل تقسیم کیاگیاتاکہ موسم سرمامیں انہیں کچھ راحت نصیب ہوسکے،شاہنواز بدر نے کہاکہ غریبی کوئی عیب کی بات نہیں ہے ،غربت سے نکلنے کیلئے ہمارے اندر ہمت ،حوصلہ اور جذبہ ہوناچاہئے ہم اپنے بچوں کوتعلیم وتربیت کے زیور سے آراستہ کرکے اپنے پورے خاندان کے مستقبل کو روشن بناسکتے ہیں اس کیلئے ہمیں ذہنی وفکر ی طورپر تمام تر تکلیف کے باوجود اپنے روشن مستقبل کی ہمیں فکرہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ طیب ٹرسٹ پہلے بھی اس علاقہ کی بدحالی کے پیش نظر وقتافوقتاًہرممکن امداد کاسلسلہ جاری رکھاہے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس پروگرام میں شامل تمام معاونین ومددگارکاشکر یہ اداکرتے ہوئے طیب ٹرسٹ کے چیرمین محترم حافظ عاصم قاسمی ،مولاناانس خورشید اورندیم اخترکی کوششوں کو بھی سراہااور کہاکہ ان حضرات کی نظر عنایت سے یہاں کی خوشحالی اورترقی کیلئے مستقل کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر اصلاحی فاونڈیشن سہرسہ کے صدر نعیم صدیقی نے کہاکہ اس علاقہ کی بدنصیبی ہے کہ یہاں جوبھی ایم پی ،ایم ایل اے منتخب ہوئے سبھی نے عوام سے صرف وعدہ کیاآج تک یہاں کی حقیقی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ، ضلع جدیوکے ترجمان ومسلم یواکمیٹی کے سربراہ محی الدین رائن نے مرکزی وریاستی حکومت سے سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے مستقل حل تلاش کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ یہاں انسان جانوروں سے بھی بدتر زندگی بتانے پر مجبور ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔پروگرام میں میر رضوان صدر کوسی سماج سیواسنگھٹن ،مولاناہدایت اللہ قاسمی ،سماجی کارکن نفیس چاند،حاجی نور،محمد افضل،محمدنواب ،ممتاز عالم،امتیازعالم وغیرہ خصوصی طور پر موجودرہے۔

 

SHARE