اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری ،القدس کو فلسطین کی راجدھانی قراردینے پر اتفاق

10

استنبول (ایجنسیاں)
اسلامی تعاون تنظیم کے استنبول میں منعقدہ ہنگامی سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں او آئی سی نے مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت اعلان کر دیا۔اس اجلاس کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اسلامی ممالک نے اعلامیے میں مشرقی القدس کے بارے میں فیصلوں کی تصدیق کی ہے اور بین الاقوامی برادری سے مشرقی القدس کو فلسطین کا مقبوضہ دارالحکومت تسلیم کرنے کی اوراپیل کا مثبت جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے