حیدرآباد۔ 14ڈسمبر(ملت ٹائمز پریس ریلیز)
ایک ایسے وقت جہاں ہندوستان کو بانٹے کی کوشش کی جارہی ہے اورلوگوں میں نفرت کے بیج بوکرلوگوںکوجدا کیاجارہا ہے۔ سیاسی قائدین اپنے مفاد کے لئے مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں تفرقہ ڈال کرایسے دوسرے سے جدا کررہے ہیں اور لوگوں میں دوریاں پیدا کررہے ہیں۔ ہندوستان جوکبھی گنگاجمنی تہذیب کی علامت تھا اب آہستہ آہستہ لوگوںمیں نفرت بڑڑھتی جارہی ہے ایسے وقت میں بہت کم لوگ ہے جوقوم کی خدمت کے لئے آگے آتے ہیں اور بلالحاظ مذہب وملت عوام کی مدد کرتے ہیں ان میں اظہرمخصوصی کانام سرفہرست آتا ہے۔ ان خیالات کااظہار پڑنواسے نظام سرکار ئد محب بیگ نے اپنے بچوں کی سالگرہ کے موقع پر اظہرمخصوص کے ساتھ گاندھی ہاسپٹل میں غریب لوگوں کوروزانہ مفت کھانے کھلائے جانے کے پروگرام کے دوران کیا۔ اظہر مخصوصی کا گاندھی ہاسپٹل میں 802دن سے کھاناکھلارہے ہیں۔اس کے علاوہ ریاست اترپردیش میں 25دن سے‘سداسیو پیٹ میں160دن‘تانڈورمیں قریب پانچ سو دن سے‘کرناٹک رائچور میں قریب سات سو دن سے‘دبیر پورہ فلائی اور کے نیچے دوہزار دن سے یہ پروگرام مختلف مقامات پرپابندی سے چلایاجارہا ہے۔بلاناغہ غریبوں کو مفت کھانا کھلایاجاتا ہے اورپابندی سے لوگ آکر اپنے پیٹ کی بھوک مٹاتے ہیں ۔ اس موقع پر اظہرمخصوصی نے کہاکہ وہ سارے ہندوستان کے غریب اوربھوکوںکی مددکرنا چاہتے ہیں کیونکہ بھوک سے کئی لوگوں کی موت ہورہی ہے خاص کرضعیف لوگوں کی ایسے میں ہم کو آگے ان کی مدد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے لئے سب جیتے ہیں لیکن دوسروں کے لئے بھی ہم جینا چاہئے۔ہمیں دنیاوی ڈگری کے ساتھ ساتھ انسانی ڈگری بھی حاصل کرنا چاہئے اور خدمت خلق کا جذبہ ہمارے پیدا کرنا چاہئے۔ محب بیگ نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اظہرمخصوصی کی مدد کے لئے آگے ہیں اور اس کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ۔اس سے دنیا اورآخرت دونوں میں ثواب ملے گا۔