مشرقی بیت المقدس میں ترکی نے اپنا سفارت خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ،مسلم ممالک سے بھی اسے فلسطین کی راجدھانی تسلیم کرنے کی اپیل

انقرہ۔19دسمبر(ایجنسیاں)
ترکی نے مشرقی بیت القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر طیب اردگان نے تمام ممالک سے بیت المقدس کو فلسطین کا درالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مشرقی بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی تمام مسلم ممالک سے بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنے کی اپیل بھی کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دے چکے ہیں۔جہاں تک امریکا کی طرف سے سفارت خانے کی القدس منتقلی کا  تعلق ہے تو وہ محض صہیونی توسیع پسندی کی فکر اور منطق کو آگے بڑھانا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ عبرانی ریاست کو مسلمانوں کے دارالحکومت پر اپنا تسلط جمانے کا کوئی حق نہیں۔