مولانا ارشدمدنی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،جانیئے خاص وجہ

مکہ مکرمہ ۔27دسمبر(ملت ٹائمز)
جمعیة علماءہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،مولانا سے عقیدت ومحبت رکھنے والے اور ان کے شاگرد حضرات بڑی تعداد میں فیس بک اور وہاٹس ایپ پر اسے شیئر کررہے ہیں ۔ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق مولانا ان دنوں عمرہ کی غرض سعودی عرب تشریف لے گئے ہیں جہاں انہوں نے مکہ مکرمہ میں کسی خاص پروگرام میں شرکت کی ہے ۔تصویر بتارہی ہے کہ یہ کوئی ہائی پروفائل پروگرام ہے اور مولانا سید ارشدمدنی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔امام حرم شیخ عبد الرحمن السدیس بھی اس پروگرام میں موجود ہیں جہاں وہ خطاب کرتے نظر آرہے ہیں اور مولانا اسٹیج پر جلوہ افروز ہیں ۔