لکھنو: 4 جنوری(پریس ریلیز)
ورلڈ تائےکوانڈو ہےڈ کوارٹر کو کےوان جنوبی کو رےا کے ذرےعہ لکھنو¿ کی زےنب فاطمہ کو بلےک بےلٹ سکنڈ ڈان اعلان کےاگےا ۔ مذکورہ امتحان کا انعقاد تائےکوانڈو فےڈرےشن آف انڈےا کے ذرےعہ کےاگےاتھا ۔ آج تائےکوانڈو گرانڈ ماسٹر سری جمی آر جگت ےانی نے زےنب فاطمہ کو بلےک بےلٹ اور سرٹےفکٹ دے کر اعزاز سے نوازا ۔واضح رہے کہ زےنب نے آج سے سات سال قبل تائےکوانڈو ٹرےننگ شروع کےاتھا ۔ اور کئی مسابقوں مےں تمغہ جےتا ہے ۔ سری جمی آر جگتےانی کے مطابق زےنب فاطمہ اےک بہتر اور تجر بہ کار تائےکوانڈو کھلاڑی ہےں ۔ ےہ ضرور بےن الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرےں گی ۔