یوپی میں خونریز مسلکی تصادم، کئی افراد زخمی، ایک کی موت

کشی نگر : 8؍جنوری (ملت ٹائمز )
اترپردیش کے کشی نگر کے بارے میں یہ اطلاع ہے کہ وہاں خونریز مسلکی تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب کئی افراد زخمی ہیں جبکہ ایک بچہ کی موت ہوگئی ہے ۔
روزنامہ خبریں کی رپوٹ مطابق کشی نگر میں نوتنہر دوکےٹولا کھیریٹا میں نماز پڑھنے کے بعد سلام پڑھنے اور نہ پڑھنے پر دیوبندی اور بریلی مسلمانوں کے درمیان لڑائی تک کی نوبت آگئی۔ جمعہ کو بریلوی مسلک کے لوگوں نے سلام پڑھنا چاہا تو اسے منع کردیا گیا جس پر معمولی تنازع ہوا اور معاملہ ختم ہوگیا۔ سنیچر کو پھر سے بریلوی مسلک کے لوگوں نے سلام پڑھنا چاہا اور جب روکا گیا تو تنازع شروع ہوگیا نوبت لڑائی تک پہونچ گئی۔ خوب لاٹھیاں چلی۔ ایک دوسرے پر جم کر حملہ کیا گیا۔ رپوٹ کے مطابق دونوں طرف سے دودرجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچہ کی موت بھی ہوگئی ہے ۔فی الحال گاوں اور مسجد کو پولس نے اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ مسجد میں نماز کے بعد سلام پڑھنے کا کوئی رواج نہیں تھا اور اکثریت دیوبندیوں کی ہے اس لئے جب کچھ لوگوں نے یہ شروع کیا تو انہیں ایسا کرنے سے منع کیا گیا جس کی بنیاد پر مسلکی جنگ چھڑ گئی ۔