کولکاتا۔8جنوری(ملت ٹائمز)
خواتین کے حقوق کیلئے میری لڑائی جاری رہے گی ،کل بھی میں عورتوں کے حقوق کیلئے لڑرہی تھی اور آئندہ بھی لڑوں گی جہاں بھی ان کے خلاف کرائم ہوگا میں آواز اٹھاﺅں گی ،انہیں تعلیم یافتہ اور خود مختار بناﺅں گی سماج میں انہیں باحیثیت اورباعزت بنانے کیلئے ہر طوفان کا مقابلہ کروں گی ان خیالات کا اظہار ایڈوکیٹ محترمہ نازیہ الہی خان نے بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کی ایک ریلی میں خطاب کے دوران کیا ۔انہو ں نے مزید کہاکہ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد میرے لئے کام کرنے کے مواقع وسیع ہوگئے ہیں ،اب میں آزادی کے ساتھ اور بڑے پیمانے پر کام کروں گی اور مسلمانوں کے حق وحقوق کیلئے ہر ممکن اپنی کوشش جاری رکھوں گی ۔ضرورت پڑی تو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کرکے مسلمانوں کے مسائل ان کے یہاں پیش کروں گی ۔
واضح رہے کہ نازیہ الہی خان ابھی بی جے پی میں چند دنوں قبل شامل ہوئی ہیں ،اس سے قبل وہ ترنمول کانگریس میں تھیں ۔