عدالتی نظام پر سپریم کورٹ کے ججز نے اٹھایا سوال، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس کانفرنس

نئی دہلی: 12/ جنوری
ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے چار ججوں نے پریس کانفرنس کی ۔ پریس کانفرنس جسٹس جے چلامیشور کے گھر پر منعقد کی گئی تھی ۔ ان کے ساتھ دیگر تین جج جسٹس رنجن گوگوئی ، جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس کورین جوزیف بھی موجود تھے ۔ خیال رہے کہ ججوں کی تقرری کے سلسلہ میں حکومت اور عدالت کے درمیان جاری تصادم کی وجہ سے یہ پریس کانفرنس کی گئی تھی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جے چلامیشور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو ہوا ، وہ صحیح نہیں تھا ، ہم نے چیف جسٹس کو سمجھانے کی پوری کوشش کی ، لیکن ہم کامیاب نہیں ہوسکے ۔ ہم چاروں ججوں کا ماننا ہے کہ جمہوریت کی بقا کیلئے شفافیت ضروری ہے ۔(بشکریہ نیوز 18 )