ملت ٹائمز نے مسلم میڈیا ہاﺅس کا خواب شرمندہ تعبیر کردیاہے:جویریہ آفرین حسینی

مکرمی شمس تبریز قاسمی صاحب
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ملت ٹائمز سے میری واقفیت گذشتہ چندماہ قبل ہوئی ہے ۔اس دوران پابندی سے میں ملت ٹائمز کی خبریں پڑھتی رہی ہوں اور الحمد للہ میری اردو بھی مزید بہتر ہونے لگی ہے ۔
ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے دوسال مکمل ہونے پراخبار کی حصولیابیوں کے بارے میں جو کچھ لکھاہے وہ حر ف بحرف سچ ہے اور گذشتہ چند ماہ میں میں نے بخوبی اس کا مشاہدہ کیا ہے ،مسلمانوں اور ملت اسلامیہ کی انہوں نے صحافت کے ذریعہ سے عظیم نمائندگی کی ہے ،ان خبروں کو اجاگر کرنے کا کام کیاہے جس پر پردہ ڈالاگیا تھا ،ملت ٹائمز کی کچھ اسٹوری اور ایکسکلوزیو نیوز ہمیشہ یادرکھی جائے گی جس میں ایک عشرت جہاں کے تین طلاق کا معاملہ بھی ہے ۔مسلم ایشوز سے متعلق ملت ٹائمز نے سب سے زیادہ خبریں شائع کی ہے ، بطور خاص مسلم پرسنل لا اور تین طلاق بل کے حوالے سے ملت ٹائمز کی رپوٹنگ ہمیشہ یاد رکھے جائے گی ۔ اس سائٹ پر آنے کے بعد لگتاہے کہ ایک نظریہ اورفکر کے تحت خبروں کا انتخاب ہوتاہے ،اسلام پسندی اور مسلمانوں کی ہمدردی ہر حرف سے جھلکتی ہے ۔
ملت ٹائمز کے ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی اور ان کی پوری ٹیم کو میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور شکریہ بھی اداکرتی ہوں کہ انہں نے ایک مسلم میڈیا ہاﺅس کی ضرورت پوری کی ہے اور اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔میر ی نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے ۔
والسلام


جویریہ آفرین حسینی
رکن خواتین ونگ مجلس اتحاد المسلمین گلبرگہ کرناٹک۔