دو سال مکمل ہونے پر ملت ٹائمز کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں خصوصا ان کے مؤسس و چیف ایڈیٹر بے باک صحافی، بے لوث ادیب، شگفتہ نویس قلمکار، نوجوان عالم دین مرد آہن شمس تبریز قاسمی کو کہ انہوں نے ملت ٹائمز نیوز پورٹل کے ذریعے واقعی ملت کی مسیحائی و رہبری کا فریضہ انجام دیا ہے اور کئی ایسے دسیسہ کاریوں کا انکشاف کرکے ان کی قلعی کھولی ہے، جس سے اسلام و مسلمان کے کردار پہ حرف آرہا تھا، یہ صاف ستھری صحافت ہے، مخلصانہ کردار ہے، جو وقت کی ضرورت بھی ہے اور صحافت کی آبرو بھی۔
آج صحافتی دنیا میں ایسے ایسے بد چلن صحافی ہیں، جنہوں نے صحافت کو محض نام و نمود شہرت و مال و منال کے حصول کے لئے لونڈی کی طرح استعمال کیا ہے، صحافت کی آبرو کو بازاروں میں فروخت کیا، ایسے دور میں جب کہ صحافت کو کوٹھے کی عورت کی طرح استعمال کیا جارہا ہے شمس تبریز قاسمی نے ان کی حرمت کا پاس و لحاظ ہی نہیں کیا ہے بلکہ ان کی صداقت کو قوت بھری آواز بھی عطا کی ہے۔
دو سال کی تکمیل پہ خوشی منائیے، یہ آپ کا حق ہے، چونکہ کامرانیوں کے زمزمے ہر سمت لٹائے ہیں، لیکن احتساب بھی ضرور کیجئے ؛ تاکہ مستقبل اس سے کہیں زیادہ روشن اور کامیاب ہوسکے۔
پھر سے بصد خلوص آفریں و مبارک باد۔
(مولانا ) انس عباد صدیقی قاسمی
مقیم ریاض سعودی عرب