صنعائ۔28جنوری(ملت ٹائمزایجنسیاں)
یمن کے وزیراعظم احمد بن دغر نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے یمن میں باغیوں کے خلاف ’فیصلہ کن طوفان‘ آپریشن شروع کرکے تاریخ ساز کام کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی زیر زیراعظم نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغیوں کو عرب اور عالمی گزرگاہوں پر قبضے کے لیے آلہ کار کے طورپر استعمال کرنا چاہتا ہے۔بن دغر کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے عرب ممالک کی افواج کی معاونت سے ملک کا 85 فی صد علاقہ باغیوں کے قبضے سے واپس لے لیا ہے، آج ہم عظیم الشان فتح ونصرت کے قریب ہیں اور بہت جلد تعز شہر کو بھی باغیوں کے قبضے سے ٓزاد کرالیا جائے گا۔