کانگو میں شدت پسندوں کاحملہ، امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان شہید

کنساشا۔28جنوری(ایجنسیاں)
عوامی جمہوریہ کانگو میں شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں امن مشن میں تعینات پاکستانی جوان شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریز نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مشرقی صوبے ساﺅتھ کیوو میں پاکستانی جوان نائیک نعیم رضا کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے امن مشن پر حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کانگو میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔