پٹنہ: 2؍فروری (ملت ٹائمز)
ملک کی موجودہ مرکزی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے عائلی قوانین خصوصا طلاق ثلاثہ وغیرہ سے متعلق جو موقف اختیار کیا جارہاہے وہ نہ صرف مسلم خواتین بلکہ اس ملک کے لئے بھی خطرنا ک ہے، جس کو سمجھنا اور اس کے پس منظر میں اپنی شریعت کے تحفظ کی فکر کرنا ایک اہم دینی وایمانی ذمہ داری ہے۔ ایسے ہی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے امارت شرعیہ نے پہلے مرحلہ میں ضلع پٹنہ کے مختلف مقامات پر خواتین کو ان کے مقام ،تعمیر ملک وملت میں ان کی حصہ داری،شریعت اسلامی میں ان کے حقوق و ذمہ داریاں اور دین وشریعت کے خلاف حکومت کی سازشوں سے واقف کرانے کے لئے ”اجتماع خواتین“کا اہتمام کیا ہے۔
چنانچہ اسی سلسلہ میں خواتین کے مسلسل اجتماعات پٹنہ کے مختلف حلقوں میں یکے بعد دیگرے ہو رہے ہیں ،اب تک کم و بیش ۳۲ مقامات پر امارت شرعیہ کے زیر نگرانی خواتین کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہو چکے ہیں ،جن میں امارت شرعیہ کے مقررین نے جاکر فریضئہ خطابت کو انجام دیا ہے ،اور یہ سلسلہ انشاءاللہ ابھی چلتا رہے گا ۔اسی سلسلہ کے کچھ پروگرام۳ فروری کو سرائے دانا پو ر کی سرائے مسجد میں ۲ بجے تا ۴ بجے اور میوہ شاہ گلی سلطان گنج کے ذاکر حسین اسکول میں ۲ بجے سے ہونا طے پایا ہے،۴ فروری ۸۱۰۲ کو نیو عظیم آباد ،باﺅلی محلہ،سنگی مسجد ،مولا باغ ،راجا بازار آشیانہ روڈ اورایف سی آئی روڈ اسی طرح ۵ فروری ۸۱۰۲ کو جامعات الموئمنات فیڈرل ک کالونی وغیرہ میں منعقد ہونا طے پایا ہے ،جن میں امارت شرعیہ کے مقررین خطاب فرمائیں گے۔ موضوع کی اہمیت کے پیش نظر ناظم امارت شرعیہ مولانا انیس الرحمن قاسمی نے بڑی تعداد میں آپ خواتین سے اس اجتماع میں شرکت کی اپیل ہے





