بجنور : (ملت ٹائمز) مغربی اتر پردیش کے ضلع بجنور کی ودھان سبھا24 “نور پور” سے بی جے پی ایم ایل اے “لوکیندر سنگھ چوہان” آج صبح سیتا پور کے قریب سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے لکھنؤ سے گھر لوٹتے وقت سیتا پور میں انکی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی حادثہ میں ایم ایل اے کے ساتھ ان کے دو محافظ(گنر) بھی موقع پر ہی دم توڑ گئے واضح رہے کہ لوکیندر سنگھ نور پور ودھان سبھا سے لگاتار دوسری مرتبہ بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہو ئے تھے ۔