پٹنہ:28فروری(نورالسلام ندوی ملت ٹائمز)
بہار کے سابق وزیر اعلی ہم پارٹی کے سربراہ اور این ڈی اے کے اتحادی جیتن رام مانجھی نے این ڈی اے کو الوداع کہ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آج ہم پارٹی کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے تیج پرتاب اور تیجسوی پرتاپ سے ایک گھنٹہ ملاقات کی اور پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم این ڈی اے کے ساتھ نہیں ہیں اب ہمارا اتحاد راجد کے ساتھ ہوگا۔حالانکہ اس کا باضابطہ اعلان رات آٹھ بجے کیا جائے گا۔مانجھی کے اعلان کے ساتھ ہی بہار کی سیاست میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔نند کشور یادو نے دعوی کیا ہے کہ مانجھی کو منایا لیا جائے گا لیکن مانجھی کا تیور بتا رہا تھا کہ اب بہار کی سیاست میں ایک نیا موڑ آ چکا ہے اور وہ اپنے ارادہ کو بدل نہیں سکتے ہیں۔مانجھی کے اس بیان کے بعد تبصرہ اور ردعمل کا دور شروع ہو گیاہے ۔ تاہم یہ این ڈی اے کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا ہے ۔اس سے قبل راجد کے ایم ایل اے سرفراز عالم استعفی دیکر راجد میںشا مل ہوچکے ہیں ۔