گہوارۂ تہذیب کی معمار ہے عورت

احمد علی برقیؔ اعظمی
آرائش و تزئین سے سرشار ہے عورت
فطرت کے ہر اک حسن کا اظہار ہے عورت
ماں، بیٹی ، بہن ، بیوی کی صورت میں ہمیشہ
بس پیار ہے ، بس پیار ہے بس پیار ہے عورت
ماں وہ ہے نہیں جس کا کہیں کوئی بھی ثانی
ہر شخص کی تعظیم کی حقدار ہے عورت
بیٹی و بہن مونس و غمخوار ہیں سب کی
شوہر کی محبت کی طلبگار ہے عورت
ہے شرم و حیا سے نہیں بڑھ کر کوئی زیور
گہوارۂ تہذیب کی معمار ہے عورت
پاکیزگئ نفس ہے عورت کا تقدس
شیرینئ گفتار کا معیار ہے عورت
اس دورِ پُر آشوب میں احمد علی برقیؔ
کیوں ظلم سے اور جبر سے دوچار ہے عورت

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں