کانپور۔12مارچ(پریس ریلیز)
محترم حاجی عقیل احمد صاحب صدیقی، کانپور دیہات کی ایک معروف شخصیت ہیں، جو عرصہ دراز سے، ملی اور، معاشرتی، خدمات انجام دے رہے ہیں، اور خواص طور سے گزشتہ دس سالوں سے حجاج کرام کی خدمات انجام دے رہے ہیں! اب مزید خوشی کی بات ہے کہ محترم حاجی عقیل احمد صاحب صدیقی کوسینٹرل حج کمیٹی نے ضلع کانپور دیہات کا حج ٹرینر منتخب کیا ہے اس سے قبل بھی محترم، کانپور دیہات سے جانے والے تمام حجاج کرام کی خدمات انجام دیا کرتے تھے حج کا فارم بھرنا حج پر جانے والے لوگوں کی ٹرینگ اور دیگر ضروری انتظام خود کرتے تھے اور اپنے ذاتی روپیہ سے فی سبیل اللہ حجاج کرام کی خدمات انجام دیتے ہیں، اس موقع پر مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی مولانا عبد الماجد قاسمی، اور حافظ محمد سیف الاسلام مدنی، مفتی محمد شاہد قاسمی، مولانا خالد قاسمی، مولانا فضل رب قاسمی، حافظ محمد احسان الحق صاحب، قاری سفیان صاحب، مولانا عبد الواجد قاسمی، نے انکا استقبال کیا اور دلی مبارک باد پیش کی ۔