مدھوبنی : (ملت ٹائمز؍بابو مولانگری!) امگاؤں بلاک ترقی کے اس دور میں بھی علاج و معالجہ کے میدان میں کئی سہولیات کے اعتبار سے پیچھے ہے، یہ بلاک اچھے ڈاکٹر ، ایکسرے الٹرا ساؤنڈ اور جدید سائنسی آلات سے محروم تھا، اس طرح کی کمی اور عوام کی پریشانی کو دیکھ کر ہردلعزیز سماجی کارکن محمد مصطفی پرساوی نے اپنے بھائی عبد المنان و مرتضٰی کے تعاون سے جیون دھارا ہاسپٹل کا افتتاح کیا، جس کو تمام تر جدید سائنسی آلات سے لیس کیا گیا ہے، اس میں تجربہ کار ماہرین ڈاکٹروں اور ایکسرے الٹرا ساؤنڈ اور جدید سائنسی آلات کا داخلی اعتبار سے خاص اہتمام کیا گیا ہے، واضح رہے کہ جیون دھارا ہاسپٹل کا افتتاح جناب دیپک ورون پال صدر مدھوبنی، ہرلاکھی تھانہ کے صدر سنجے کمار کے ہاتھوں کیا گیا، غور طلب رہے کہ اس موقع پر بلاک سی او، سی بھوسن سنگھ اور پرمود گپتا، محمد شمشاد احمد، محمد آفتاب عالم، اسیسر یادو،، ماسٹر عتیق الرحمن، وجیئے یادو اور ڈاکٹر عبدالسبحان (ستارے) حافظ عبدالمنان اور علاقائی سربراہ و سرکردہ افراد کے علاوہ کافی بڑی تعداد نے شرکت کی۔